گرانفروشی کرنے پر 59افراد گرفتار،6کوجیل بھیج دیا

گرانفروشی کرنے پر 59افراد گرفتار،6کوجیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے617مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،36افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر59افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔