اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کرپشن کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی تحصیل کینٹ اور ماڈل ٹاؤن میں واقع کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرزکرپشن ،بد عنوانی اور رشوت وصولی میں پٹواریوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ،پٹوار کلچر کے خاتمے کی دعوے دار پنجاب حکومت بھی کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں کرپشن کی روک تھام کے لئے کوئی مربوط لائحہ عمل وضع نہ کر سکی ،کمپیوٹرائزڈ فرد اور انتقالات پر بے جا اعتراضات کی مد میں اراضی مالکان سے پیسوں کی وصولی کی پریکٹس زور و شور سے جاری ہے۔