پانچ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کیلئے20ڈاکٹر شارٹ لسٹ

پانچ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کیلئے20ڈاکٹر شارٹ لسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لاہور شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کے لئے 20 ویں گریڈ کے20 ڈاکٹرون کو شارٹ لسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے پانچ ہسپتالون کے ایم ایس کی تعیناتی کے لئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ان میں میو ، جناح ، مزنگ، جنرل اور سید مٹھا ہسپتال شامل ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس سلسلہ میں کام شروع کیا ہے اور سرچ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ان سینئر ڈاکٹروں کے انٹرویو کرے گی اور ایم ایس کے عہدے پر تعیناتی کی منطوری دے گی۔