فوڈ اتھارٹی کی لبرٹی میں کارروائی،کیپری ریسٹورنٹ کو جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کی لبرٹی میں کارروائی،کیپری ریسٹورنٹ کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لبرٹی میں واقع کیپری ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی، صفائی کے ناقص انتظامات پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے کیپری ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ حفطان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا کی تیاری اور کچن ایریا گندہ ہونے پر کیپری ریسٹورنٹ انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیپری ریسٹورنٹ انتظامیہ کو آئندہ 5 روز میں صفائی کے انتظامات اور کھانے کی کوالٹی بہتر بنانے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔