حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے،ملک سعید

حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے،ملک سعید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہاہے کہ حکمران لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔

، آئے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ،کشمیر کے معاملے کے لیے اقوام متحدہ سمیت امریکہ اور عالمی برادری اپنے مفادات کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر دیکھنے کے لئے آمادہ نہیں ہے،سی پیک ممنصوبہ ملکی ترقی کے لئے ایک بہترین منصوبہ ہے بعض نام نہاد سیاسی رہنما اس منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں انہیں ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں اور غیروں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔گذشتہ روز پنجاب آفس میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے ۔جنگ ہوئی تو دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جذبہ ایمانی سے سرشار اپنی بہادر افواج پرپوری پاکستانی قوم کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جا ئے اگر جنگ ہوئی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور بھارت کو سبق سکھا دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -