سی پیک کی تکمیل وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہو گی،پرویز ملک
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل وزیر اعظم نواز شریف کی ایک بڑی کامیابی ہوگی اور عمران خان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،بے شرم اور بے غیرت کے الفاظ کسی بھی مہذب سیاستدان کے نہیں ہوسکتے،یہ وقت ثات کرے گا کہ ان الفاظ کا مستحق کون ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی سیاست صرف ذاتیات کی سیاست رہ گئی ہے۔
،غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ، لیکن عوام بار بار ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی24ستمبر کو دھرنا،ریلی یا جلسے سے ن لیگ کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی پہلے بھی بہت کچھ اس ملک اور قوم کے ساتھ کرچکی ہے ایک مرتبہ پھر اپنا شوق پورا کر لے،انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہے خوشی سے کرے یہ ان کا جمہوری حق ہے ۔