انصاف لینے کے لئے احتجا ج کرنا سب کاحق ہے،عبدالمجید سیفی

انصاف لینے کے لئے احتجا ج کرنا سب کاحق ہے،عبدالمجید سیفی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی)کے مرکزی ناظم اعلی حاجی عبدالمجید سیفی نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج سب کا حق ہے لیکن عمران خان کوزبردستی لوگوں کے کاروبار بند کر نے کا کوئی حق نہیں ‘شہروں کو بند کر نیوالوں کے خلاف حکومت کو آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن لینا ہوگا۔

اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی۔ گذشتہ روز اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں بیرونی ایجنڈے پر ملک کو سیکولر و لبرل اسٹیٹ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،کھلے عام اسلامی احکامات کوروند رہے ہیں کہیں غیرت بل کے نام پر ،کہیں تحفظ حقوق نسواں بل کے نام پر، اسلامی احکامات کے خلاف قوانین بنائے جارہے ہیں ،عاشق رسول ممتازحسین قادری کو اسلامی احکامات کے خلاف پھانسی دے دی گئی اور ملعونہ آسیہ کو رہا کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں مودی کی محبت میں کشمیریوں کے لہو کاسودا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -