انڈیا جبر کے باوجود آزادی کی جدوجہد دبا نہیں سکتا،ابوالہاشم ربانی

انڈیا جبر کے باوجود آزادی کی جدوجہد دبا نہیں سکتا،ابوالہاشم ربانی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابو لہاشم ربانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا موجودہ سلسلہ ایک سو پانچ دن سے جاری ہے۔ سخت کرفیو کے باوجود کشمیر ی ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کررہے ہیں۔ انڈیا بدترین کرفیواور ظلم و استبدا کے باوجود کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکا۔

بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی لازوال قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ وہ ہال روڈ پر واقع جامع مسجد طیبہ میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے۔ انڈیا کشمیریوں کی حق کی آواز کو دبانے اور جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں اورشہداء کے جسموں سے لپٹے پاکستانی پرچم کشمیریوں کے اصل دیس کا پتہ بتا رہے ہیں۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ یہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و حمایت جاری رکھی جائے ۔ انڈیا نے اپنے غاصب فوجیوں کو کشمیریوں پر ظلم وستم کے لیے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ایک سو پانچ دنوں میں وادی کا سارا نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -