غریبوں کے پیسوں کا حساب لینے کا وقت آ گیا،نبیلہ حاکم خان

غریبوں کے پیسوں کا حساب لینے کا وقت آ گیا،نبیلہ حاکم خان

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو پورا پاکستان اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ نواز لیگ کی جعلی جمہوریت کیلئے آخری دھرنہ ہو گا۔شریف فیملی تیس سال تک ملکی دولت لوٹنے میں مصروف رہی ہے لیکن اب غریب عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہونگے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنے والی۔ہم 20کروڑ پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ہم غیر کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام لگانے والے خود مودی حکومت کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا لاہور عمران خان کا شہر ہے اس لئے لاہور سے سب سے زیادہ قافلے اسلام آبادکیلئے روانہ ہونگے، تمام ونگز اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اس لئے سب سے زیادہ شرکت لاہور سے متوقع ہے۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -