گوادر بندر گاہ کے استعمال سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا،شاہد نذیر

گوادر بندر گاہ کے استعمال سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا،شاہد نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تاجر رہنما و مسلم لیگ( ن )ٹریڈرز ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان وسطی ایشیائی ر یا ستو ں چین و دیگر ممالک کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کرے گا اور گوادر بندر گاہ کے استعمال سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہابیلا روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کی تیاری کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی مقبولیت کا مظہر ہے یہ ایک بہ بڑا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین، وسطی ایشیائی ریاستیں ،افغانستان اور ایران بھی استفادہ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت ایک بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو تہایوں تک تجارتی اور دیگر طرز کے تعلقات قائم نہیں تھے لیکن پاکستان میں سفارتخانہ کھولنے کے چند سالوں کے دوران دونوں ممالک کے صدور و وزیراعظم دورہ کرچکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف نوعیت کے75معاہد ے بھی کیے گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -