منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ ہونیکے برابر ہیں،عابد صدیقی

منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ ہونیکے برابر ہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے ملک میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال خاص طور پر سکولوں میں طالب علموں میں رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بیروزگاری، فاقہ کشی، غربت اور مفلسی سے تنگ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے پاکستان میں افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے افغانستان اس وقت سب سے زیادہ افیون پیدا کرنے والا ملک ہے جس کی پیداوار اب 45 میگا ٹن تک پہنچ گئی ہے اس کا بڑا حصہ پاکستان سمگل ہو رہا ہے لیکن پاکستان کی حکومت منشیات کی روک تھام کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کر رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -