ایل ڈی اے ایو نیوون،جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم کاکل الیکشن، الخدمت گروپ کا بھر پور قوت کا مظاہرہ

ایل ڈی اے ایو نیوون،جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم کاکل الیکشن، الخدمت گروپ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایل ڈی اے ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن،موہلنوال سکیم، پبلک ہیلتھ ایڈن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے23اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں الخدمت گروپ کی طرف سے بھر پور قوت کا مظاہرہ،درجنوں پراپرٹی ڈیلرز کی طرف سے انتخابی نشان پھول کو کامیاب کرانے کا اعلان،انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر چودھری شفقت بندیشہ نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں اور ہمارے مخالفین کا تعلق بھی مسلم لیگ(ن)سے ہے جنہوں نے ہمارے لیے بیروزگاری کے دروازے کھولے ہیں ۔انہوں نے کہاپراپرٹی کے دفتر بند ہو رہے ہیں ہم الخدمت گروپ کو کامیاب کرائیں گے، صدر کے امیدوار الخدمت گروپ چودھری خرم حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے جلسے نے پانسہ پلٹ دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ23اکتوبر کو فتح پھول کی ہو گی،جنرل سیکرٹری کے امیدوار سلیم اختر نے کہا الخدمت گروپ خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ڈیلربرادری کی خدمت کے لیے بنا ہے جیت کر ڈیلرز برادری کی خدمت کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -