بجلی چوری کا سلسلہ جاری، لیسکو کو 6ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان

بجلی چوری کا سلسلہ جاری، لیسکو کو 6ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان

  

لا ہور (جنرل رپورٹر )لیسکو شہر میں بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے میں ناکام ہو گئی، کمپنی کو لائن لاسز میں 6 ماہ مسلسل اضافے کی وجہ سے ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، لیسکو حکام کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں صرف پیپر ورک تک محدود رہ گئیں۔، کمپنی دستاویزات کے مطابق ماہ اپریل سے ستمبر تک کمپنی کے لائن لاسز میں مسلسل اضافہ ہوا، ماہ اپریل میں ایک فیصد اضافے کی وجہ سے 36 کروڑ روپے، ماہ مئی میں اعشاریہ چھ فیصد اضافے کی وجہ سے 21 کروڑ روپے جبکہ ماہ جون اور جولائی میں بھی لائن لاسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح ماہ اگست میں اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے 22 کروڑ روپے کا نقصان جبکہ ستمبر میں بھی اعشاریہ تین فیصد لائن لاسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 32 کروڑ کا نقصان ہوا،ا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -