ہربنس پورہ،تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا
لاہور(وقائع نگار)ہربنس پورہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل کر مار ڈالا جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کا رہائشی 30سالہ بابر علی ہربنس پورہ کے علاقے کے قریب اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سے کچل دیا جس کے نتیجے میں بابر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا ۔