مصطفی ٹاؤن،گھرکے باہرقتل ہونے والی خاتون سپردخاک

مصطفی ٹاؤن،گھرکے باہرقتل ہونے والی خاتون سپردخاک

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )مصطفی ٹاؤن میں نا معلوم افراد کی جا نب سے گھر کی د ہلیز پر فا ئر نگ سے جا ں بحق ہو نے والی خاتون کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس تا حا ل ملزما ن کا کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ ایجو کیشن ٹاؤن گلی نمبر 3 میں رہائش پذیر 3بچو ں کی ما ں منور سلطانہ جس کی 10سال قبل پر اپرٹی ڈیلر عبد الرزاق سے شادی ہو ئی تھی۔ پو لیس کے مطا بق دو روز قبل منو ر سلطانہ گھر میں تھی کہ نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار 2افرا د نے گھر کی بیل دی جس پر منور سلطانہ نے باہر کی طرف دیکھا تو نامعلوم موٹر سائیکل سو اروں نے با ہر آنے کا کہا جیسے ہی منور بی بی گیٹ سے با ہر نکلی تو مسلح افرا د نے اندھا د ھند فا ئر نگ شروع کردی جس سے منور سلطانہ شد ید زخمی ہو گئی ،اسے طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس تا حا ل کسی ملزم کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -