یونیک ہائی سکول لٹن روڈ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

یونیک ہائی سکول لٹن روڈ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے) یونیک ہائی سکول لٹن روڈ لاہور کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے بلیو سکائی ہائیر سیکنڈری سکول‘ ضرار شہید روڈ‘ لاہور‘ یونیک ہائی سکول‘ابوبکر چوک‘ واپڈا ٹاؤن‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول‘ قلعہ گوجر سنگھ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد240تھی۔