لاری اڈا،40 سالہ شخص کی نعش برآمد،شناخت نہ ہوسکی

لاری اڈا،40 سالہ شخص کی نعش برآمد،شناخت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)لاری اڈا سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے علاقے مینار پاکستان کے قریب پارک میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر جامعہ تلاشی لی مگر اس کی جیب سے کوئی شناختی دستاویزات برآمد نہ ہوئے جس پر پولیس نے لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے شبہ ہے کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -