کنونشن میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا،ریاض شاہ

کنونشن میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا،ریاض شاہ

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا۔ جماعت اہلسنّت نے استحکام وطن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ملک کے ہر بڑے شہر میں پاکستان زندہ باد کنونشن منعقد کرکے قوم کو متحد کریں گے۔ ا ن خیالات کاا ظہار انہوں نے پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، سردار محمد خان لغاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

۔ملاقات میں اہلسنّت جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل، اتحاد اہلسنّت اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اہل حق متحد ہوکر پاکستان دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔ پاکستان کو سب سے بڑا اکثریتی اور محب وطن مکتبہ فکر پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ قومی یکجہتی کو پروان چڑھاکر پاکستان کو عظیم تر بنایا جاسکتا ہے۔ ملاقات کے دوران پیر سید شمس الدین بخاری ، نواز کھرل، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، پروفیسر عبد العزیز نیازی، صاحبزادہ حسن علی قادری، علامہ شیر محمد نقشبندی، مولانا قاری نذیر احمد قادری، مولانا قاری فیروز صدیقی، مولانا محمد صدیق چشتی، علامہ اشرف سعیدی اور صاحبزادہ محمدسلیم ہمدمی بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -