ریسکیو سروس کے معیارکو برقرار رکھناانتہائی اہم ہے،ڈاکٹر رضوان نصیر

ریسکیو سروس کے معیارکو برقرار رکھناانتہائی اہم ہے،ڈاکٹر رضوان نصیر

  

لاہور(کرائم رپورٹر) بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو 1122 ) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو سروس میں قریباََ ایک سال بعد واپسی پر گذشتہ روزہیڈ کواٹرز کے تمام افسران اورضلع لاہورکے ریسکیورز سے پہلا خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور پاکستان کا دل ہے اس لئے لاہور میں سروس کے معیارکو برقرار رکھناانتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اس زندگیاں بچانے والی سروس کو بہت تگ و دو کے بعد قائم کیا جس سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں اس لیے سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے سروس کو دوبارہ جوائن کیا۔ مزید براں، انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر رواں سال کے آخر تک منظور ہو نے کی توقع ہے اور ایمبولینسز کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ریسکیو آفیسرز سے کہا کہ وہ ورز ش کے معمول کو یقینی بنائیں اور ریسکیو سٹاف کے ساتھ مشاورتی سیشن ترتیب دیں اور انکی شکایات کا ازالہ کریں اور انہیں بہتر ماحول فراہم کریں۔

مزید :

علاقائی -