خرچے کے دعوؤں کی ڈگریوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے سائل پریشان

خرچے کے دعوؤں کی ڈگریوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے سائل پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سول کورٹ میں فیملی عدالتوں سے خرچے کے دعوؤں میں جاری ڈگریوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔فیملی عدالتوں میں خواتین کی طرف سے بچوں کے خرچے کے دعوے زیرسماعت ہیں،گزشتہ ایک ماہ میں عدالتوں سے تقریبا200دعوؤں پر ڈگریاں جاری کی گئی ہیں لیکن ان عدالتوں میں 150 دعوے ایسے ہیں جن میں مدعا علیہ کی طرف سے جواب داخل کراتے وقت اپنا ایڈریس غلط لکھوا دیا، پتے غلط ہونے کی وجہ سے ڈگریوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہاجس کی وجہ سے خواتین بچوں کے ہمراہ سارا دن عدالتوں کے باہر بیٹھی رہتی ہیں، سول عدالتوں کی طرف سے عدالتی اہلکاروں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت دعوؤں پر کسی بھی فریق کا ایڈریس عدالت کی اجازت کے بغیر تبدیل نہ کیا جائے بلکہ اس کا ٹیلی فون نمبر بھی لکھا جائے۔