مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کیلئے ون مین ٹربیونل قائم

مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کیلئے ون مین ٹربیونل قائم

  

لاہور(نامہ نگار )میٹروپولیٹن اوریونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر کھڑے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ندیم انورچودھری پر مشتمل ون مین ٹربیونل قائم کردیا امیدواروں کی طرف سے اب تک ایک درجن اپیلیں ٹربیونل میں دائر کردی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں میٹروپولیٹن اور یونین کونسل کی نشستوں پر کھڑے امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرکرنا شروع کردی ہیں، اب تک ٹربیونل کے روبرو 13اپیلیں دائر کی جاچکی ہیں جن پر ریٹرننگ آفیسر اورفریقین کو 24اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں، عدالت نے امیدواروں کو اپنے وکلا ء کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

الت نے ریٹرننگ آفیسر سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے،واضح رہے کہ میٹروپولیٹن کی مخصوص 45نشستوں پر 8نومبر جبکہ یونین کونسل کی 5مخصوص نشستوں پر 12نومبر کو الیکشن ہوں گے ،انتخابات میں خواتین، لیبر کونسل، یوتھ کونسل اور اقلیتی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -