اچھرہ،حاملہ خاتون کی پراسرارہلاکت زہرخوانی سے ہوئی،شوہرجیل منتقل

اچھرہ،حاملہ خاتون کی پراسرارہلاکت زہرخوانی سے ہوئی،شوہرجیل منتقل
اچھرہ،حاملہ خاتون کی پراسرارہلاکت زہرخوانی سے ہوئی،شوہرجیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اچھرہ میں شوہر کا مبینہ تشدد اور زہریلی گو لیا ں کھانے سے جا ں بحق ہو نے والی حا ملہ خاتون کے ملزم شوہرکو پو لیس نے جیل منتقل کردیا ، پو لیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلو ں پر تفتیش جا ر ی ہے ۔ خاتون کی پو سٹ ما رٹم ر پو رٹ میں معلوم ہواہے کہ مو ت زہریلی چیز کھا نے سے ہو ئی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اچھرہ کے علاقہ چو ک کمبو ہ کی ر ہا ئشی 28سالہ سندس جس کی تین سال قبل شہبازنا می شخص سے شادی ہوئی تھی ا ور اس کا دوسال کا بیٹا تھا اور خود وہ پا نچ ما ہ کی حا ملہ تھی ۔ پو لیس کے مطابق سند س اور شہبازکی ایک شاد ی میں ملاقات ہو ئی تھی اور دونو ں نے پسند کی شاد ی کر لی ۔ لیکن شاد ی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعہ کے روز بھی دونو ں میں جھگڑا ہو اجس پر شہباز نے سندس کو تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایااور حا لت غیر ہو نے پر سندس کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتا ل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اطلاع ملنے پر اچھرہ پولیس نے سندس کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا ۔ بعدازاوں مقتو لہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو وقوعہ کے اگلے روز ہی گرفتا ر کر لیا تھا جبکہ گزشتہ روز ملزم کو جیل بھجواد یا گیا ہے ۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی پوسٹ ما رٹم رپورٹ میں معلوم ہواہے کہ سند س کی مو ت زہریلی چیز کھا نے سے ہو ئی ہے خود کشی سمیت د یگر پہلوں پر تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -