گلشن اقبال، چوری کا شبہ مالکان کا گھریلو ملازمہ پر تشدد، استری سے جسم جلا دیا
لا ہور (ا پنے کر ا ئم ر پور ٹر سے )گلشن اقبا ل میں ما لکا ن نے سونے کی چین چوری کر نے شبہ پر 15سالہ گھر یلو ملازمہ کو مبینہ طو ر پر استر ی لگا کرجلا ڈا لا ۔ پو لیس نے ملازمہ کی در خواست پر ما لکا ن کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ننکا نہ کی ر ہا ئشی 15سالہ مہوش جو گلشن اقبا ل کے علاقہ میں ر ضوان نا می شخص کے گھر 6ہزا ر رو پے پر کا م کا ج کرتی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز مہوش نے تھا نہ میں در خواست دی کے اسے اسکے ما لک ر ضوان ، عا ئشہ ،ان کے 12سالہ بیٹے عبد اللہ اور بیٹی زینب نے تشد د کا نشانہ بنا یا اور استری لگا کر ہا تھ اور ٹانگ کو جلا ڈا لا ۔ پو لیس نے مہوش کو میڈیکل کے لئے ہسپتا ل منتقل کر کے ر ضوان اور اسکی بیو ی عا ئشہ کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ر ضوان اور عا ئشہ نے بتا یا کہ ملازمہ نے 3تو لے کی سونے کی چین چور ی کی تھی جس پراسے نو کری سے نکا ل دیا تشد د والی با ت میں صدا قت نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی اقبا ل ٹاؤن عاد ل میمن کا کہنا تھا کہ تفتیش جا ر ی ہے دونو ں پا رٹیو ں کو سن کر کو ئی فیصلہ کیا جا ئے گا مہوش کا میڈ یکل بھی کر والیا گیا ہے ۔