صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق وحد ت کالونی میں ڈاکوؤں نے ریحا ن شبیر کے گھر سے 2 لاکھ 90ہزار کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،شفیق آباد میں فیا ض ہا شمی کے گھر سے 3لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،باغبانپو رہ میں مصطفی حسن کے گھر سے 1لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں سر ور سے 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،سند ر کے علا قہ میں رشید سے 23ہزار،شادبا غ میں شیخ عرفان سے 50ہزار،گلشن اقبال میں وحید سے 15ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ یکی گیٹ میں اسلام ،لوہاری میں یعقوب،اسلام پو رہ میں شہباز اور عابد،شاہدرہ میں جنید،قلعہ گجر سنگھ میں اعجاز،مغل پو رہ میں اقبال،گجر پو رہ میں ذیشان،نواں کوٹ میں ریحان،سمن آباد میں وسیم،سٹی رائیونڈ میں فیاض،باغبانپو رہ میں شاہد،جنوبی چھاؤنی میں ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -