اسلم ٹریڈر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ
لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت میں شہری نے کپڑے سلائی کرنے کی بجائے کپڑے پھاڑنے والی سلائی مشین دینے اور شکایت کے باوجوداسے تبدیل نہ کرنے پر اسلم ٹریڈر کے خلاف 1لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ،فاضل جج نے مذکورہ ٹریڈر سے 25نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے ۔صارف عدالت میں وحدت کالونی کے پرویز اختر نے اسلم ٹریڈرزکاہنہ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کردیا۔
تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے استعمال کے لئے سلائی میشن 6 ہزار روپے میں خریدی ،اس کی وارنٹی ایک سال کی دی گئی جب اس کو استعمال کیا گیا تو اس نے کپڑے پھاڑنے شروع کردیئے۔
فوری کمپنی کو دیکھایا ،اسے تبدیل کرنے کو کہا لیکن وارنٹی کے باوجود اسے مشین تبدیل کرکے نہ دی گئی ،خراب مشین لینے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوائی جائے جس پر عدالت نے اسلم ٹریڈرز کے مالک سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے ۔