ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا

ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے ممنوعہ ادویا ت رکھنے کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم کے قبضے سے جنسی طاقت کوبڑھانے والی ایک ہزار ممنوعہ گولیاں برآمدہوئی تھی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا اور فاضل عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

، فاضل عدالت نے سماعت کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔علاوہ ازیں انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث مجرم زاہد کو 2ماہ قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج تھا،جرمانے کی عدم ادئیگی پر ملزم کومزید10دن مزید قید بھگتنا ہو گی، استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد ہوئی تھی،