جعلی ادویات کیس، ایک مجرم کو 14دو کو8سال قید کی سزاء

جعلی ادویات کیس، ایک مجرم کو 14دو کو8سال قید کی سزاء

  

لاہور(نامہ نگار )چیئر مین ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات تیارکرنے کے کیس میں ملوث 2مجرموں کو 8،8سال جبکہ تیسرے مجرم کو 14سال قید و جرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کے روبرو ایف آئی اے نے جعلی ادویات تیارکرنے کے الزام میں 3 ملزمان محمد ناصر، محمد جمیل انجم اور شاہد لودھی کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا ،عدالت میں چالان آنے پر3رکنی ٹربیونل نے باقاعدگی سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ٹربیونل کے سامنے ملزمان سے برآمد ہونے والی گولیاں بھی پیش کی گئیں ، عدالت نے گزشتہ روزوکلا کے دلائل اور گواہوں کی روشنی میں پر جرم ثابت ہونے پرمحمد ناصر اور محمدجمیل انجم کو 8،8سال قید بامشقت اور فی کس کوڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تیسرے مجرم شاہد لودھی کو 14سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو جیل بھجوا دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -