ایف بلاک کیلئے فارم فراہمی خوش آئند،بی بلاک والوں کو بھی قبضہ جلد مل جائیگا

ایف بلاک کیلئے فارم فراہمی خوش آئند،بی بلاک والوں کو بھی قبضہ جلد مل جائیگا

  

لاہور (پ ،ر)صحافی کالونی ایف ،بی ،سی بلاک بارے اہم اجلاس لاہور پریس کلب میں ہوا،جس میں ممبران ایف بلاک نے حکومت پنجاب کی طرف سے پلاٹ فارم کی فراہمی کو خوش آئند جبکہ بی بلاک میں قبضہ مافیا کا صفایا کرنے کے عزم کوبہتر ین عمل قرارد یدیا۔شیرافضل بٹ ممبر گورننگ باڈی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلا س میں ممبران نے پریس کلب گورننگ باڈی کی اس کاوش کو سراہا جس کے ذریعے ایف بلاک ملنے کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو ا۔اجلاس میں زاہد گوگی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب، ملک ظفر، نسیم نیازی ،چودھری محمد مقیم ،محمد عرفان رانا ، محمد عمران ،سرفراز بٹ ، زاہدشفیق طیب نے مشترکہ طور پروزیر اعلی پنجاب کے اس عمل کوصحافی دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خادم اعلی پنجاب ایف بلاک کے الاٹیز کو گھر بنانے کا لیٹربھی جلد دینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -