ایل ڈی ایونیوون ایل بلاک میں غیر قانونی طور پر سردار ٹاؤن بنا دیا گیا

ایل ڈی ایونیوون ایل بلاک میں غیر قانونی طور پر سردار ٹاؤن بنا دیا گیا

  

لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم ایل ڈی ایونیوون کے ایل بلاک پر افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر سردار ٹاؤن بنا دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں پلاٹوں کے مالکان در بدر ہو گئے ہیں ۔ایل ڈی اے نہ تو ان کے پلاٹ خالی کراتا ہے اور نہ ہی نئے پلاٹ دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم ایل ڈی اے ایونیو جو کہ سال دو ہزار تین میں ایکوائر کی گئی تھی اس وقت ایل بلاک جو کہ رائیونڈ روڈ کی طرف آتا ہے اس کا تمام رقبہ خالی تھا مگر رائیونڈ کے ساتھ پرانی آبادی کو سکیم سے باہر کر دیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لینڈ مافیا نے ایل ڈی اے ملازمین کے ساتھ ملی بھگت کر کے رائیونڈ کے ساتھ آبادی سے ملحقہ ایل بلاک پر ناجائز طور پر سردار ٹاؤن بنا دیا گیا ۔اس کی نہ تو رجسٹری کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی فرد ملکیت لی جا سکتی ہے اس حوالے سے جب ایل ڈی اے کے افسران سے بات کی گئی تو بتایا گیا کہ اتھارٹی نے ایل بلاک میں قبضہ کی گئی زمین 50فیصد واگزار کرا لی ہے۔ کچھ حصہ جس پر سردار ٹاؤن قائم ہے اس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آئے گا فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -