واقعہ کربلا تاریخ انسانیت میں ایک آفاقی اہمیت اختیار کرچکا ہے،ڈاکٹر طاہر رضا

واقعہ کربلا تاریخ انسانیت میں ایک آفاقی اہمیت اختیار کرچکا ہے،ڈاکٹر طاہر ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)نواسۂ رسول حضرت امام عالی مقا م کی حق کی سربلندی اور دین کی سرفرازی کے لیے لازوال قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کو روشنی اور آگہی عطا کرتی رہے گی ۔ واقعہ کربلا تاریخ انسانیت میں ایک آفاقی اہمیت اختیار کرچکا ہے جس سے ہر فرد اورمعاشرہ اپنے اپنے ظرف کے مطابق عزم وہمت اور جرأت وحوصلہ حاصل کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی ،ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور خطیب جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخش رحمۃاللہ علیہ مفتی محمد رمضان سیالوی نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیر اہتمام داتاؒ دربار لاہو ر میں منعقد ہ حضرت اما م حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے حضرت امام مقام کی بار گاہ میں بھر پور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے جس مؤقف کو حق جانا پھر اس کی سربلندی کے لیے اپنی جان قربان کرکے جرأت واستقامت کی وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال انسانی دنیا پیش کرنے سے قاصر ہے ۔

مقررین نے محرم الحرام میں اتحادِ امت کے حوالے سے گراں قدر خدمات کی انجام دہی پر محکمہ اوقاف ومذہبی امور کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جنا ب ندیم عباس بھنگو ڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجا ب ، قاری محمد عارف سیالوی صوبائی خطیب اوقاف ، قاری محمد رفیق نقشبندی اور دیگر مذہبی شخصیات موجود تھیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -