تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کی چیکنگ کی جائے،نثار زیدی

تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کی چیکنگ کی جائے،نثار زیدی

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرارنثار احسن زیدی ن انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے۔حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -