مرکزی میلاد کمیٹی دارالعلوم حزب الاحناف کے دفتر میں اجلاس

مرکزی میلاد کمیٹی دارالعلوم حزب الاحناف کے دفتر میں اجلاس

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی دارالعلوم حزب الاحناف کے چیئرمین پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد امین، سید ندیم اشرف، پروفیسر محمد حسین اور دیگر نے میلاد کمیٹی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت ؐ غازی علم الدین شہیدؒ کے 87ویں سالانہ عرس کو ملک بھر میں یوم عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طورپر منایا جائے گا۔

نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی ہوگی اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع ان کے مزار قبرستان میانی صاحب لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین پیر سید مختار رضوی کی طرف سے 30 اکتوبر کو شام 5 بجے غازی علم الدین شہید ؒ کے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں ملک بھر کے نعت خواں، قراء اور علماء ومشائخ خطاب کریں گے۔ عرس کے انتظامات کے سلسلہ میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی دے دی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -