عوامی رکشہ یونین کے فیصل ٹاؤن میں فری عوامی دسترخوان کا افتتاح

عوامی رکشہ یونین کے فیصل ٹاؤن میں فری عوامی دسترخوان کا افتتاح

  

لاہور ( کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت فیصل ٹاؤن فری عوامی دسترخوان کا افتتاح کردیا ہے اور مستقبل قریب میں فری ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی۔فری عوامی دستر خوان کا افتتاح سب سے بزرگ رکشہ ڈرائیور چاچا مرزا نے کیا۔مجید غوری ، حاجی رفاقت،ذیشان اکمل،عزیز عباسی و دیگر عہدیداران لوگوں کو خود کھانا تقسیم کرتے رہے۔اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کا عوامی رکشہ یونین کا ہر ممبر وی آ ئی پی ہے اس لئے ہم نے کسی بھی شخصیت کو فری عوامی دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر مدعو نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاجتنا زیادہ اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے وہ دس گنا بڑھ کر دنیا میں اور 70گنا اضافے کے ساتھ آخرت میں ملے گا۔جو اللہ سے تجارت کرتے ہیں و دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں سرخرو ہوں گے۔کرپشن کے ذریعہ مال بنانے والے دنیا میں بھی رسوا ہوتے ہیں اورآخرت میں بھی کوئی حصہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا مال دنیا میں رہ جاتا ہے اور صرف اعمال آگے جاتے ہیں۔مجید غوری کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خدمت بھی کریں گے اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد بھی کریں گے۔مجید غوری نے کہا کہ ہر دسترخوان سے قبل درس قرآن اور حدیث کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔تاکہ ہمارے مزدور بھائی اللہ اور رسواللہ ﷺ کے احکامات سے آگاہ ہوسکیں اور ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد ذہنوں میں تروتازہ رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -