عامر صدیق کی نواز شریف کو بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

عامر صدیق کی نواز شریف کو بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

  

لاہور( پ ر)صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ ، وائس چیئر مین مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ لاہورچوہدری عامر صدیق نے وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف کو بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے ان کی قیادت میں ملک میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جوپاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تین سالوں میں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے ۔، دہشت گردی کا خاتمہ ، معیشت میں حیران کن حد تک ترقی اور لوڈ شیڈنگ پر نوے فیصد تک کنٹرول میاں محمد نواز شریف کی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کی روشن دلیل ہے۔

اسی طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جس طرح میاں نواز شریف نیا ٹھایا ہے ، اس سے کشمیر میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانے لگ گیا ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب میاں نواز شریف کی خداداد صلاحیتوں کی بناء پر پورے کا پورا کشمیر، پاکستان کا حصہ ہو گا۔پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کو پاکستان کی معا شی ترقی کی تاریخ میں زندہ رکھے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -