وزیراعظم نے آج گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے آج گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم اجلاس طلب کر لیا

  

لاہور( آن لائن )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آج( ہفتہ کو) لاہو ر میں ایک اہم اجلا س طلب کر لیا ہے آج گورنر ھاؤس لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں عدالت عظمی میں پانامہ کیس اور دو نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے اور امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،گورنر رفیق رجوانہ،وزیر قانون رانا ثناء اللہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،آئی جی پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -