گورنر عشرت العباد اور مصطفی کمال کا تنازعہ ان کے گھر کامعاملہ ہے،سہیل انور سیال

گورنر عشرت العباد اور مصطفی کمال کا تنازعہ ان کے گھر کامعاملہ ہے،سہیل انور ...

  

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہاہے کہ گورنر عشرت العباد اور مصطفی کمال کا تنازعہ ان کے گھر کامعاملہ ہے۔الزامات کی تحقیقات اداروں کی ذمہ داری ہے۔اس زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ماضی میں ایک ہی پارٹی میں رہنے والے اب ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔ ان الزامات کی تحقیقات کرنا حکومت اور اداروں کا کام ہے۔اس سے پہلے آبادگاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت سندھ نے گنے کا سرکاری ریٹ 182 روپے فی من مقرر کیاہے لیکن چاول کی فصل کا ریٹ مقرر کرنا حکومت سندھ کی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ناکام لیگ دوسرے شعبوں کی طرح زراعت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔انہوں نے کہا کہ آبادگاروں نے23 اکتوبر کو سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت آبادگاروں کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سہیل انور سیال نے کہا کہ چاول کے نرخوں کے تعین سے متعلق جلد وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا.۔

مزید :

صفحہ اول -