بلدیہ فیکٹری کیس،حماد صدیقی اور عبدالرحمن بھولا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

بلدیہ فیکٹری کیس،حماد صدیقی اور عبدالرحمن بھولا کا نام ای سی ایل میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی اور عبدالرحمن بھولا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعہ کو عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 250سے زائد افراد کی ہلاکت کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ فیکٹری میں آگ حماد صدیقی کی ایماء پر لگائی گئی ۔عدالت نے مرکزی ملزم ایم کیو ایم کے حماد صدیقی اور عبدالرحمان بھولا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ ،ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو ہدایت جاری کیں کہ اگر ملزمان بیرون ملک ہیں تو انہیں وطن واپسی پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔واضح رہے کہ عدالت حماد صدیقی اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -