ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈیژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ08، پٹن06، کوہاٹ05، دیر02، میرکھانی، کالام، مظفرآباد، پشاور، راولپنڈی01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
موسم

مزید :

صفحہ اول -