سپریم کورٹ میں پامانا لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو ہو گی

سپریم کورٹ میں پامانا لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کور ٹ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو مقرر کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواستوں پر وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کے خلاف سماعت یکم نومبر مقرر کردی ہے اور فریقین کو جواب یکم نومبر سے پہلے جمع کرانے کے ہدایت کی ہے۔پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتو ں کی درخواستوں پر وزیراعظم ،اسحاق ڈار ،مریم نواز ،محمد صفدر ،حسن نواز اور حسین نواز سمیت دیگر فریقین کو جواب طلبی کے نوٹسزجاری کرنے کے بعد سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی تھی

مزید :

صفحہ اول -