ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی کا نفاذ

ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی کا نفاذ

  

اسلام آباد ( صباح نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیلی ویژن چینل پر بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔پیمرا کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ٹیلی ویژن چینل یاریڈیو کا لائسنس فوری طورپر منسو خ کر دیا جائے گا۔مشرف حکومت کے دور میں اس حوالے سے بھارت کودی گئی یکطرفہ رعایت ختم کردی گئی ہے۔پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیلی ویژن چینل یاایف ایم ریڈیو ملک میں بھارتی مواد نشر نہیں کرسکے گا۔ادھر اتھارٹی کی ایک خصوصی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گلگت میں چھاپے مارے ہیں اور گیارہ ڈسٹری بیوٹرز اور کیبل آپریٹرز کے آلات کو قبضے میں لے لیا ہے

مزید :

صفحہ اول -