وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین مظفر خواجہ کی ملاقات
لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین مظفر خواجہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مظفر خواجہ نے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے گرانقدر کام کیا ہے۔ مختلف ممالک خاص طور پر چین اور بیلاروس کے ساتھ حکومتی سطح اور نجی شعبوں میں کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور تعاون بڑھانے کے حوالے سے ان کی خدمات بے مثال ہیں۔وزیراعلیٰ نے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔