بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا :ترجمان دفتر خارجہ

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا :ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورز ی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کیخلاف مناسب کارروائی کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو چھپانے کیلئے انتہائی مایوس کن اور ناکام کوششیں کر رہاہے ۔واضح رہے کہ کشمیر میں کرفیو کو نافذ ہوئے 100 سے زائد دن گزر چکے ہیں جبکہ بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور پیلٹ گنوں کا استعمال بھی کیا گیا جس کے باعث سینکڑوں کشمیری اپنی بینائی کھوچکے ہیں ۔بھارت ان تمام مظالم کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے اورپاکستان پر بے بنیاد الزاما ت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -