ہیلری اورٹرمپ کی ایک دوسرے پر جوک ٹریڈنگ ڈنر میں الزامات کی بارش

ہیلری اورٹرمپ کی ایک دوسرے پر جوک ٹریڈنگ ڈنر میں الزامات کی بارش

  

نیویارک(خصوصی رپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخابات کی تیسری اوربحث کے بعد اہم امیدوارہیلری کلنٹن اور ڈونلڈٹرمپ کی ایک دوسرے کے ساتھ روایتی جوک ٹریڈنگ ڈنر میں ایک دوسرے پرالزامات کی بارش۔تفصیلات کے مطابق جوک ٹریڈنگ ڈنر میں صدرتی امیدوارطنزومزاح سے بھرپورتقاریرکرتے ہیں لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ بن گئی جب ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ وہ انتخابی نتائج تب تسلیم کریں اگرجیت ان کی ہوتی ہے،مزیدبرآں ٹرمپ نے ہیلری کوکرپٹ بھی کہہ ڈالااور ان کی ای میل کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ہیلری کلنٹن نے اپنے خطاب میں کچھ معتدل نظرآئیں مگر انہوں نے ٹرمپ کے خواتین سے متعلق نظریات کوتقریرکاموضوع بنالیااورٹرمپ سے کہاوضاحت دیں۔تقریب کے آخرمیں ہیلری نے ٹرمپ کی بیوی میلانیاسے ہاتھ ملایا۔

مزید :

صفحہ اول -