ٹرمپ سیاستدان نہیں لیکن ان میں قیادت کی اہلیت ہے،بیٹی ایوانکا

ٹرمپ سیاستدان نہیں لیکن ان میں قیادت کی اہلیت ہے،بیٹی ایوانکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا اپنے والد کے دفاع کے لئے سامنے آ گئیں ، کہتی ہیں وہ سیاستدان نہیں لیکن ان میں قیادت کی اہلیت ہے ، تاہم انہوں نے اپنے والد کے انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ، دراز قامت ، دبلی پتلی ، سنہری بال یہ ہیں ایوانکا ٹرمپ ، ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ، انہوں نے وسکونسن میں ایک تقریب میں پارٹی کے ووٹروں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ ایوانکا نے اپنے والد کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ ایوانکا نے اپنے والد کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کے بیان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔

مزید :

صفحہ اول -