اسلام آباد بند کرنے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں ہچکچاہٹ پیدا ہو رہی ہے: طاہر جاوید

اسلام آباد بند کرنے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں ہچکچاہٹ پیدا ہو رہی ہے: طاہر ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)اسلام آباد بند کرنے کی خبروں سے سرمایہ کاروں میں ہچکچاہٹ پیدا ہو رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ قبل ازیں انہی سیاست دانوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو 46 ارب ڈالر کی عظیم الشان سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرنے میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں سی پیک منصوبوں پر کام شروع کرنے میں خاصی دیر ہو گئی ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنا دراصل ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں تعطل پیدا کرنا ہے جو دشمن کا ایجنڈا ہے انہوں نے سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ اقتدار کے حصول کی خواہش سے مغلوب ہو کر دشمن کے پروگراموں کو تقویت نہ دیں۔

حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے دارالحکومت کو بند کرنے کے پروگرام سے دستکش ہونے کا اعلان کر دیں۔دریں اثنا ملک طاہر جاوید نے مسلم لیگ پنجاب کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے مبارکباد کے پیغام میں ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی حیثیت سے میاں محمد شہباز شریف پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر دن رات محنت کر رہے ہیں لاہور میں ٹریفک کا اڑدھام ختم کرنے کے لیے میٹرو بس کا ٹریک آبادیوں کے اوپر سے گزار کر انہوں نے بڑے بڑوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ عوام کی دعائیں میاں محمد شہباز شریف کے ہمیشہ شامل حال رہتی ہیں اس لیے ہر موقع پر کامیابی ان کے قدم چومے گی

مزید :

کامرس -