پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے 1289 ملین کے بقایاجات وصول کرلیے

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے 1289 ملین کے بقایاجات وصول کرلیے

  

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیر فعال قرضہ جات کی مدمیں یکم جولائی 2015ء تا 29 ستمبر 2016ء تک 1289.42 ملین روپے کے بقایا جات وصول کیے ہیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک نے یکم جولائی 2016ء تا 30 جون2017ء تک 12.500 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ بینک یکم جولائی 2016ء تا 30 ستمبر 2016ء تک 1556 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے واضح رہے کہ بینک نے فصل خریف 2016ء کی مد میں 9407 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 17616 کاشتکار ، ممبران میں ایک ارب 71 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار 351 روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں جبکہ فصل ربیع 2015-16ء کی وصولی کی مد میں 98.87 فیصد کے حساب سے ایک ارب 75 کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 60 روپے کی وصولی کی ہے۔

اور اب بینک فصل ربیع 2016-17 ء کے لیے بینک قرضہ جات جاری کر رہا ہے اس مد میں بینک نے 2500 ملین روپے کا ہدف مقرر کیا ہے صدر بینک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹاف پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ اہداف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی کمپیوٹرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جلد ہی ڈیٹا سنٹر کی تکمیل کے بعد بینک ون لنک سسٹم کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔ انہوں نے سٹاف کو کہا کہ وہ کلائنٹس کو جدید بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کریں اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -