پاکستان میں روز بروزاضافی گندم کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے

پاکستان میں روز بروزاضافی گندم کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں روز بروزاضافی گندم کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں گندم کا امدادی ریٹ بین الاقوامی مارکیٹ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہونا ہے۔ ان خیالات کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے فلور ملنگ انڈسڑی کے چےئر مین ڈاکٹر بلال صوفی نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے فلور ملرز سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے گندم پڑی ہوئی ہے اور اس کی نکاسی نہ تو سمندر کے راستے اور نہ ہی افغانستان کی طرف ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ ایک طرف گندم کی امدادی قیمت کم کر کے عالمی مارکیٹ کے مطابق کریں اور دوسری طرف کاشتکاروں کو کھاد، ڈیزل ، بیج وغیرہ میں بھاری سبسڈی دے کر گندم کی پیداواری لاگت کو کم کیا جائے ۔ اگر کوئی مظبوط اور مربوط پالیسی بنائی جاتی تو آج پاکستان کی ایکسپورٹ میں 20 فیصد حصہ گندم کا ہوتا اور مالیاتی خسارہ ختم کرنے میں مدد ملتی۔

مزید :

کامرس -