چوتھی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دو میچز کے فیصلے ہوں گے

چوتھی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دو میچز کے فیصلے ہوں گے

  

کوالالمپور(اے پی پی) چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچز کے فیصلے ہوں گے، جنوبی کوریا کا مقابلہ بھارت اور چین کا جاپان سے ہو گا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کیلئے جنگ شروع ہو چکی ہے، اسی سلسلے میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ جاپان اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -