انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں

انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں

  

لاہور( جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 2016ء آج سے شروع ہورہے ہیں۔ جس میں تقریباً 35395 امیدواران شرکت کریں گے۔ جن میں سے 14960 طالبات اور 20435 طلباء شامل ہونگے امیدواران کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور لاہور موجود ہیں۔تمام امیدواران کو رولنمبر سلیپس مہیا کر دیں گئیں ہیں اگر کسی امیدوار کو رولنمبر نہ ملا ہووہ بورڈ سے رابطہ کرے ۔ چئیرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل امتحانی نظام کو شفاف بنانے اور بوٹی مافیا کو کچلنے کے لیے ہدایات دی ہیں ۔چئیرمین نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کو تمام امتحانی مراکز کی بھر پور انسپکشن اور تمام موبائل انسپکٹر ز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کر نے کی بھی ہدایت کی ۔

انٹرمیڈیٹ

مزید :

صفحہ آخر -