بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک برقرار

بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک برقرار

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار رہا ۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین پر ڈالا گیا ۔ شہروں میں کم لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر طویل بندش کی پالیسی پر عمل کیا گیا ۔ لیسکو سیمت دیگر ڈسکوز نے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر بڑے شہروں میں بیشتر علاقوں میں مرمت کے نام پرفیڈرز بند رکھے جس کے باعث صوبائی شہر کا ایک چوتھائی علاقہ صبح سے لیکر شام دو اور چار بجے تک بجلی سے محروم رہا ۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کئے جانے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی ۔ جن علاقوں میں فیڈرز بند نہیں کئے گئے شہروں میں گزشتہ روز آٹھ سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -